سمندری طوفان بھارت کیلئے خطرہ ، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

Sea, Storm

Sea, Storm

گجرات (جیوڈیسک) بحر الکاہل میں بننے والا سمندری طوفان نیلوفر بھارتی ریاست گجرات کے لیے بھی خطرہ ہے ، حکام نے ہزاروں افراد کو حفاظتی مقام پر منتقل کر دیا۔ سمندری طوفان نیلوفر ہفتے کی دوپہر گجرات سے ٹکرائے گا۔

جس کی وجہ سے علاقے میں دو سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ضلع کچ میں نیلوفر سے لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

، تیس ہزار لوگوں کو ساحلی علاقے سے دور منتقل کیا گیا ہے ، ’’نیلوفر‘‘ رواں ماہ بھارت سے ٹکرانے والا دوسرا طوفان ہے۔ اس سے پہلے آندھرا پردیش میں ’’ہد ہد‘‘ سے بیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔