نئی دہلی (جیوڈیسک) خلیج بنگال سے اٹھنے والا سمندری طوفان ’’ہدہد‘‘ بھارت کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا جس سے شدید نقصان ہوا ہے اور تقریباً تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اب تک 6 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔
طوفان کے نتیجے میں اتوار کو بھارت کے مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوتی رہی جس کے نتیجے سیکٹروں درخت اور کھمبے اکھڑ گئے، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ لاکھوں افراد کو کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا ہے۔
سب سے زیادہ تباہی ریاست آندھرا پردیش کے پورٹ سٹی وشاکا پٹنم میں ہوئی۔ بھارتی بحریہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وشاکاپٹنم کے ساحلی علاقوں سے گزرتے ہوئے۔
طوفان میں 205 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں اور بارش بھی ہوتی رہی۔اس دوران ریاست آندھراپردیش اور اڑیسہ میں سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کے تار زمین پر آگرے جس سے بجلی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔