سمندری طوفان راما سون جنوبی چین سے ٹکراگیا ، 17 افراد ہلاک

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) سمندری طوفان راما سون چین کے جنوبی حصے سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث 17 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی۔

چین کے جزیرے Hainan میں سمندری طوفان راماسون کے باعث 9 افراد ہلاک ، پانچ لاپتہ ہو گئے۔ چین کے خطے گوانگشی میں اس طوفان نے 8 افراد کی جان لی۔ یہ گزشتہ 41 سالوں میں جنوبی چین سے ٹکرا نے والا سب سے طاقتور طوفان ہے۔

طوفان کے باعث ہوا کی رفتار 216 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ طوفان سے نہ صرف بجلی کا نظام درہم برہم ہوا بلکہ سینکڑوں بسیں، ٹرین اور پروازیں بھی معطل کر دی گئیں۔