بیجنگ (جیوڈیسک) سمندری طوفان ساؤڈلر چین تک پہنچ گیا۔ طوفان کے باعث کئی علاقوں میں شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔
صوبے زیجیانگ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ میں 3 افراد ہلاک اور 5 لاپتا ہوگئے۔سمندری طوفان ساؤڈلر تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد چین پہنچ گیا۔طوفان کے زیر اثر فوجیان کے کئی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں۔
بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ 26 مکانات مکمل تباہ اور 281 کو نقصان پہنچا۔ فوجیان میں طوفانی ہواؤں کے سبب دس لاکھ افراد بجلی کی فراہمی سے بھی محروم ہو گئے ،فوجیان کے شہر فیوژو Fuzhou میں ریکارڈبارش ہوئی۔تیز ہواؤ ں سے کئی درخت گاڑیوں پر گر گئے اور متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں،تائیوان میں گزشتہ روز طوفان سے ہونے والے حادثات میں 6 افراد ہلاک اور 185 زخمی ہو گئے تھے۔