کراچی (جیوڈیسک) وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سیل کیا گیا مدرسہ جیش محمد کے زیراہتمام نہیں چل رہاتھا، مدرسہ مولانامسعود اظہر کے بھائی چلارہے تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام ــ’’آج شاہزیب خانزاداہ کے ساتھـ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو حفاظتی تحویل میں لیاگیا ہے، پٹھان کوٹ واقعے کامقدمہ ان لوگوں پرہوگاجوبراہ راست ملوث ہیں، پٹھان کوٹ واقعے میں بھارت کے لوگ بھی ملوث تھے۔
وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعےمیں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کےنام بھی لیےجارہےہیں، اجمل قصاب کے معاملے پربھی بھارت نے ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیے تھے، کچھ دفاتراور مدارس کے خلاف شک کی بنیاد پرکارروائی کی گئی ہے، کچے کاعلاقہ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بناہوا ہے۔