موسم کی تبدیلی بہار کی آمد آمد کا پتہ دینے لگی

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) موسم کی تبدیلی بہار کی آمد آمد کا پتہ دینے لگی۔دھوپ نکلتے ہی ٹھنڈی ہوائوں اور دھوپ کی تمازت کے مزے انسانی جسموں پر خوشگوار اثرات مرتب کرنے لگے ہیں۔ طویل کہر اور دھند کے بعد حالیہ بارشوں کی وجہ سے موسم میں نمایاں تبدیلی آ گئی ہے۔

ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا سکون فراہم کرتی ہے جبکہ دھوپ کی تمازت کیساتھ ہوا اور بھی مزہ دینے لگتی ہے اور پتہ چلتا ہے کہ موسموں کے بادشاہ” بہار” کی آمد آمد ہے۔