موسم کی شدت میں اضافہ ، گرمی مزید بڑھنے کا امکان

Weather

Weather

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، صبح کے وقت درجہ حرارت تئیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح سویرے سورج کی کرنیں پڑنے کے بعد دن ہلکا گرم ہونا شروع ہوگیا ہے۔

درجہ حرارت کے بتدریج بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کیمطابق کم سے کم درجہ حرارت اٹھارہ اعشاریہ تین جبکہ زیادہ سے زیادہ تیس سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، موسم خشک رہے گا ، ہوا میں نمی کا تناسب ستر فیصد ہے ۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ، موسم خشک اور ہلکا گرم رہے گا۔