موسم کی بہتری، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے رہ گیا

Load Shading

Load Shading

لاہور (جیوڈیسک) موسم کی بہتری سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے تک رہ گیا تاہم آندھی اور بارش کے بعد پیدا ہونے والی تکنیکی خرابیوں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ طویل ہو رہا ہے۔ بارشوں کے باعث بجلی کے استعمال میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شارٹ فال بھی کم ہوا۔

ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار پانچ سو میگاواٹ جبکہ طلب سولہ ہزار تین سو میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال میں کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے کر دیا گیا ہے تاہم بارش اور آندھی کی وجہ سے ٹرانسفارمروں اور ٹرانسمشن لائن کی خرابی سے متعدد علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہو رہی ہے۔ جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع کے بارہ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث عوام سراپا احتجاج ہیں۔