سیزن کے آغاز پر بھی کپاس کی پیداوار مایوس کن رہی

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) رواں سیزن کے آغاز پر بھی پنجاب میں کپاس کی پیداوار مایوس کن رہی۔ گزشتہ سال کے مقابلے ستمبر کے دوران پنجاب میں کپاس کی پیداوار 40 فیصد گر گئی۔ رواں سیزن فصل تیار ہونے کے بعد کاشت کاروں نے کپاس کے پھولوں کی چنائی شروع کر دی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ ماہ 7 لاکھ 88 ہزار کے قریب بیلز پنجاب کی جننگ فیکڑیوں نے تیار کی جو سال 2015 کے مقابلے 40 فیصد کم ہے۔ دوسری جانب سندھ میں گزشتہ سال کے مقابلے کپاس کی پیداوار 6 فیصد اضافے سے ستمبر میں 18 لاکھ بیلز تک پہنچ گئی۔

مجموعی طور پر کپاس کی پیداوار میں گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے 14 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کسانوں کے مطابق رواں سیزن پنجاب میں موسم کی شدت کے باعث پیداوار متاثر ہونے کے علاوہ کپاس کے زیر کاشت رقبے میں کمی اس کی پیداوار گھٹننے کا سبب بنی ہے۔