اسلام آباد (جیوڈیسک) سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر رکن قومی اسمبلی اکرم درانی کا اسلام آباد میں چالان کر دیا گیا۔ جے یو آئی ف کے رکن اسمبلی اکرم درانی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے اور ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا، ڈرائیور نے تو سیٹ بیلٹ باندھ رکھی تھی لیکن پسنجر سیٹ پر بیٹھے اکرم درانی نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی۔
جو اسلام آباد میں اب جرم ہے، اس حوالے سےاسلام آباد ٹریفک پولیس نے تمام اہم شاہراہوں پر بورڈز بھی لگا رکھے ہیں۔ اکرم درانی نے چالان کرانے سے انکار کرتے ہوئے اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی بھی دے ڈالی، مگر قانون ڈٹ گیا اور آخر کار اکرم درانی کو 300 روپے کا چالان کرانا پڑا۔