وزیرآباد (عدیل احمد خان لودھی) میونسپل کمیٹی وزیرآباد کی 35 نشستوں کی تقسیم پر مسلم لیگ (ج) اور جماعت اسلامی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا دونوں پارٹیاں گیارہ گیارہ امیدوار دینگی اور ایک دوسرے کا مقابلہ نہیں کرینگی۔پانچ امیدوارمتفقہ ہونگے اور 4وارڈز اوپن رکھے گئے ہیں ان نشستوں پر فیصلہ عارضی طور پر موخر کیا گیا ہے۔
میٹنگ میں محمد فیاض چٹھہ ،محمد خالد مغل ،جماعت اسلامی کے محمد مشتاق بٹ اور صابرحسین بٹ شامل تھے۔وزیرآباد کے 35حلقوں میںجماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ج)کی طویل نشست کے بعد کم و بیش 30حلقوں میںدونوں جماعتوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیاجس کی رُو سے دونوں جماعتیں مختلف حلقوں میں گیارہ گیارہ امیدوار دینگی،معاہدے کے مطابق وارڈ نمبر میں مسلم لیگ (ج)سعید اسلم خان، وارڈ نمبر 3 (ج)کے راحیل عاطف مغل،وارڈ نمبر 4میں (ج)لیگ کو اپنا امیدوار دینے کا اختیار مل گیا۔
وارڈ نمبر 5میں (ج)کے فیاض حسین بھٹی۔وارڈ نمبر 6(ج) شعیب علی کھوکھر ،وارڈ نمبر 7میں (ج) لیگ کے محمد عارف رضا مغل،وارڈ نمبر 8میں جماعت اسلامی کے مرزا غلام مصطفی، وارڈ نمبر 11مسلم لیگ (ج) کو الاٹ کر دی گئی۔وارڈ نمبر 13میں جماعت اسلامی کے محمد عارف گجر ، وارڈ نمبر14 میں جماعت اسلامی کے ملک ذبیح اللہ ،وارڈ نمبر15میں (ج) کے شہزاد منیر کھوکھر،وارڈ نمبر 16میں (ج)کے محمد شفیق نمبر دار، وارڈ نمبر 17میں JIکے محمد جاوید مغل، وارڈ نمبر 19میں JIکے شاکر بٹ، وارڈ نمبر 29میں (ج)لیگ کے محمد افضل چوہان،وارڈ نمبر27میں جماعت اسلامی کے نعمان شریف، وارڈ نمبر 28میں جماعت اسلامی کے محمد شفیق گوجر،وار 29 میں جماعت اسلامی کے عبد المغنّی،وارڈ نمبر 31میں (ج) لیگ کے حافظ محمد عمران، وارڈ نمبر 32میں جماعت اسلامی کے اویس جاوید، وارڈ نمبر 33میں JI کے اکرم وڑائچ اور وارڈنمبر 35جماعت اسلامی کے امجد رندھاوا۔پانچ حلقوں میںدونوں پارٹیوں کے متفقہ امیدوار ہونگے جن میںوارڈ نمبر 20میںخواجہ محمد شعیب، وارڈ نمبر 22میں احمد رضا کھوکھر،وارڈ نمبر 24میں شفیق بلاپہلوان،وارڈ نمبر 25میں ناصر یوسف، وارڈ نمبر 26بابو شعیب ادریس شامل ہیں۔ وارڈ نمبر 1، 12اور 18میں زیادہ ہوم ورک کی ضرورت ہے اس لئے ان وارڈز کو زیر التوا رکھا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق چار وارڈز جن میں 9،10،30اور 34 شامل ہیں کو اوپن رکھا گیا ہے۔ وارڈ نمبر 23میںمسلم لیگ (ج) اور پی ٹی آئی کے سمیع اللہ بٹ کے درمیان ٹائی ہے۔اس حلقہ میں مزید بحث ومباحثہ اور غورو غوض کے لئے عارضی طور پر معطل رکھا گیا ہے ۔ اس حلقہ کا فیصلہ محمدفیاض چٹھہ اور مشتاق احمدبٹ باہمی مشاورت سے کرینگے۔اسی طرح وارڈنمبر1،12اور 18کوبھی زیر التورکھا گیا ہے جن پر اگلے چند روز میں فیصلہ متوقع ہے۔