فرانس(جیوڈیسک)فرانس کے ڈرائیور سیباسٹین اوگیر نے ارجنٹائین کار ریلی میں برتری حاصل کر لی۔ارجنٹائن کے دشوار گزار راستوں پر جاری ریلی کے چوتھے مرحلے میں فرانسیسی سٹار ڈرائیور نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی سبقت برقرار رکھی۔
سیباسٹین اب تک ریلی کے چار میں سے تین مرحلے اپنے کر چکے ہیں۔ دوسری پوزیشن عالمی چیمپئن سیباٹین لیوب کے پاس ہے۔ انھوں نے یہ پوزیشن میکو ہیونن سے چھینی ہے۔ میکو ہیوونن سیباسٹین لیوب سے1.8 سیکنڈز پیچھے ہونے کے باعث مجموعی طور پر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔