کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسرا کمشنر کراچی سٹی میراتھن 2020ء کے انتظامات مکمل ،میراتھن کا آغاز کل صبح 9بجے معین خان اسپورٹس اکیڈمی ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی سے ہوگا ،بعد ازاں اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی شرکت متوقع ہے جو پر وقار اختتامی تقریب میں میراتھن کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے معین خان اکیڈمی اور میراتھن روٹس کا تفصیلی دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر چیئر مین آرگنائزنگ کمیٹی ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد ،ارگنائزنگ سیکریٹری اسسٹنٹ کمشنر سول لائن فاطمہ بشیر ،SSPسائوتھ شیزار نذیر ،SSPٹریفک سائوتھ سعود مگسی ،خالد جمیل شمسی ،غلام محمد خان ،سید گوہر رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔
کمشنر کراچی نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میراتھن انتظامات میں تعاون پر DHA،معین خان اکیڈمی انتظامیہ ،پولیس رینجرز اور عسکری اداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ 12جنوری2020ء کو منعقد ہونے والا دوسرا کمشنر کراچی سٹی میراتھن 2020ء شہر میںکھیل اور امن کو فروغ دے گا اس موقع پر کمشنر کراچی نے بتا یا کہ میراتھن کے موقع پر میٹروپول چوک سمیت ڈسٹرکٹ سائوتھ کلفٹن اور ڈیفنس کے اہم چوراہوں کو خوبصورتی سے سجایا جائیگا ۔اس موقع پر چیئر مین آرگنائزنگ کمیٹی ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد نے میراتھن کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ دوسرے کمشنر کراچی سٹی میراتھن 2020ء کے لئے 5ہزار سے زائد افراد کے آن لائن رجسٹریشن ہوچکے ہیں ،روٹس پر حفاظتی و ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دیا گیا شرکاء میراتھن کو مکمل فول پروف سیکورٹی فراہم کئے جائینگے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر