کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسرا کمشنر کراچی سٹی میراتھن کا اسپورٹس حلقوں سمیت نوجوانوں ،محنت کشوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی عوام کی جانب سے خیر مقدم ،شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کے اسپورٹس حلقوں میں زبردست جوش و خروش کھلاڑیوں نے میراتھن کی تیاریوں کا آغاز کردیا ،گزشتہ روزہ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی اور غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل کالونی میں کراچی سٹی میراتھن کے حوالے سے کھلاڑیوں کا اجتماع منعقد ہوا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ علاقہ نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی نوجوانوں نے اعلان کیا کہ ہم اپنے جواں سال ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یار گل میمن کی قیادت میں نہ صرف دوسرے کمشنر کراچی سٹی میراتھن میں بھر پور شرکت کرینگے بلکہ اس میراتھن میں ضلع کورنگی کو وکٹری اسٹینڈ پر لائیں گے۔
اس موقع پر کھلاڑیوں نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاوشو ں کو ملک کے دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے CMکے ویژن پر عمل درآمد پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد ،کراچی کے سیکریٹری محمد راشد، سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عار ف اعوان ایڈوکیٹ ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر