دیس بنا پردیس کا دوسرا ایڈیشن انڈیا پہنچا
Posted on November 5, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
پٹنہ: اردو نیٹ جاپان کے بانی و مدیر اعلیٰ ناصر ناکاگاوا کی شہرہ آفاق تصنیف ”دیس بنا پردیس” کا دوسرا ایڈیشن ہندوستان پہنچ چکا ہے۔ اردو نیٹ جاپان کے بیورو چیف برائے ہندوستان کامران غنی نے ”دیس بنا پردیس” کی موصولی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ”ماورا پبلیکیشن ” کے زیر اہتمام دیس بنا پردیس کا دوسرا ایڈیشن رنگین طباعت اور دیدہ زیب تصاویر کے ساتھ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ شائع ہوا ہے۔ کامران غنی نے ”دیس بنا پردیس” کا ایک نسخہ برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے صدف صلاح الدین کو پیش کیا۔
صدف صلاح الدین ”باڈل ویڈن، برطانیہ کے گلین کلیڈ اسپتال(Glan Cluyd Hospital) کے ڈاکٹر صلاح الدین احمد کے فرزند ہیںجو ایک تقریب میں شرکت کے لیے ان دنوں پٹنہ (بہار)آئے ہوئے ہیں۔ صدف صلاح الدین نے ناصر ناکاگاوا کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے، اردو کی مقبولیت کے پیچھے ناصر ناکاگاوا جیسے محبان اردو کی خدمات کر فارما ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com