فیصل آباد : محکمہ سپورٹس سٹی ڈسٹرکٹ و ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام دوسرالائلپور گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ آج یکم مارچ سے اقبال سٹیڈیم میں شروع ہوگا ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر خواجہ محمد اسلام کے مطابق اس میں فیصل آباد کی تحصیلوں کی سات ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں کبڈی کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ بھارت سے سابق کھلاڑی بھی شریک ہونگے ٹورنامنٹ کا فائنل 4مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ٹیموں میں فیصل آباد گرین’فیصل آباد وائٹ ‘سمندری لائنز ‘لائلپور لائنز ‘جڑانوالہپینتھر ‘جھمرہ ایگل ‘ اور تاندیلیانوالہ لائنز شامل ہیں بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انفرادی انعامات بھی دئیے جائیں گے شائقین کے لیے داخلہ فری ہوگا۔