اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو دو شکار پور سے نیشنل پیپلز پارٹی کے ابراہیم جتوئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
الیکشن ٹربیونل نے ابراہیم جتوئی کے مخالف امیدوار آفتاب شعبان میرانی کی جانب سے دھاندلی کی درخواست پر این اے دو سو دو شکار پور کے اکیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ابراہیم جتوئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے دو سو دو کے اکیس پولنگ اسٹیشنز پر مئی کے پہلے ہفتے میں دوبارہ انتخاب ہو گا۔