دوسری شادی کی خبر بھارتی میڈیا کی سازش ہے: راحت فتح علی

Rahat Fateh Ali

Rahat Fateh Ali

لاہور (جیوڈیسک) راحت فتح علی خان نے دوسری شادی کی خبر کو پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی سازش قرار دے دیا۔ کہتے ہیں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں۔

راحت فتح علی خان نے دوسری شادی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے بھارتی میڈیا کی سازش قرار دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ان کا نیا البم لانچ ہونے والا ہے راحت کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی میڈیا کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

بھارتی میڈیا نے ان کی مقبولیت سے خائف ہو کر پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے۔ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا وہ خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

واضح رہے بھارتی میڈیا کو راحت فتح علی خان کی کامیابیاں برداشت نہیں ہو رہیں۔ بھارتی میڈیا نے ان کی دوسری شادی کی خبریں نشرکرنا شروع کر دی ہیں۔ میڈیا کے مطابق وہ پاکستانی ماڈل فلک کے ساتھ خفیہ شادی کر چکے ہیں۔