دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو گولیاں مار دیں

Bullets

Bullets

سرگودھا (جیوڈیسک) تشدد اور لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران چٹھہ کالونی کے عبدالرحمن نے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی نسرین کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میلووال کے قاسم کے گھر میں داخل ہوکر آصف وغیرہ نے اسکی والدہ اور بیوی کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔چیمہ چوک میں ندیم اوراسکی بیوی فہمیدہ کو صغیر وغیرہ نے روک کر زدوکوب کیا۔75شمالی میں ظفر وغیرہ نے غلام مرتضیٰ پر تشدد کیا جبکہ میاں دا بنہ میں نامعلوم افراد نے شکیل کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔