لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دورہ انگلینڈ پر بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں تین ایک سے شکست کا سامنا پڑا تھا جس کے بعد بھارتی ٹیم ون ڈے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا، دونوں ٹیمیں آج کارڈف کے دوسرے ون ڈے میں آمنے سامنے ہونگی۔
انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز ون ڈے ڈیبیو کریں گے، جبکہ بھارتی ٹیم کو سریش رائنا نے جوائن کرلیا ہے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔