ہرارے (جیوڈیسک) ہرارے پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 300 رنز کا ہدف دے دیا۔ محمد حفیظ 136 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔ دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام نظر آئے. پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کو اس وقت پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد صرف 12 رنز کے مجوعی سکور پر آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیط نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 130 بالوں پر 136 رنز جوڑے اور ناٹ آٹ رہے جبکہ شاہد آفریدی نے 23 بالوں پر 36 رنس بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ واضع رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔