دوسرا ون ڈے، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 311 رنز کا ہدف

Matthews

Matthews

ہمبنٹوٹا (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔

میچ کے آغاز میں سری لنکا نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم تلکارتنے دلشان دوسرے اوور میں 14 رنز کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کمار سنگاکارا نے اپول تھرنگا کا ساتھ دیا تاہم وہ بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جے وردھنے 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان میتھیوز 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تھسارا پریرا 65 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 4، حفیظ نے 3 جبکہ جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ واضح رہے تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان چار وکٹوں سے جیت گیا تھا۔