دوسرا ون ڈے، زمبابوے کو 90 رنز سے شکست

Pakistan

Pakistan

ہرارے (جیوڈیسک) ہرارے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 90 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔ دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام نظر آئے. پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو اس وقت پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد صرف 12 رنز کے مجوعی سکور پر آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد حفیط نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 130 بالوں پر 136 رنز جوڑے اور ناٹ آٹ رہے جبکہ شاہد آفریدی نے 23 بالوں پر 39 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کو آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب 6 رنز پر اسکا پہلا کھلاڑی آٹ ہو گیا۔ وسی سمباندا 2 رنز بنا کر کیچ اٹ ہو گئے۔ اس کے بعد زمبابوے کے بلے بازوں نے پر اعتماد انداز میں اسکور کو آگے بڑھایا۔ زمبابوے کو دوسرا نقصان 42 رنز پر اٹھانا پڑا جبکہ تیسرا کھلاڑی 65 رنز پویلین رخصت ہوا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان ایک اور جنید خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سعید اجمل نے بھی دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میزبان ٹیم کی طرف سے ٹیلر 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ واضع رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔