دوسرا سیمی فائنل : چنائی کنگز نے ناقابل شکست کنگز الیون کو خاک چٹوا دی

Chennai Kings,Kings XI Punjab

Chennai Kings,Kings XI Punjab

حیدرآباد (جیوڈیسک) اسی گراونڈ پر ہونے والے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور وہ شائد اس فیصلے سے ہی میچ ہار گیا تھا۔

کنگز نے اگرچہ 41 کے مجموعی سکور پر چنائی کے تین اہم کھلاڑی آوٹ کر لئے، تا ہم بعد میں ڈو پلیسز کے 46 اور براوو کے شاندار 67 رنز اور آخری لمحات میں جاڈیجہ کے 27 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر 182 معقول رنز بنا لئے۔

اوانا نے چار اور پٹیل نے دو وکٹ لئے۔ جواب میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم 183 رنز کے تعاقب میں انیسویں اوور میں 117 پر ڈھیر ہو گئی۔

سہواگ صفر پر آوٹ ہوئے تو ان کے بعد وکٹیں تسلسل کے ساتھ گرتی رہیں۔ وہرا، ساھا، میکسویل، بیلے اور پریرا سبھی بڑے بڑے نام ناکام ہوئے۔ ملر 22اور پٹیل 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

چنائی کی جانب سے نہرا ، شرما ، نیجی اور سریش رائنا نے دو دو وکٹ لئے۔ مین آف دی میچ کا اعزاز براوو نے حاصل کیا۔ فائنل میچ چار اکتوبر کو یعنی کل بنگلور میں چنائی اور کے کے آر کے درمیان ہو گا۔