دوسرا ٹی 20 جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 22 رنز سے شکست دیدی

South Africa

South Africa

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو بائیس رنز سے شکست دیدی۔ جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر ایک سو پینتالیس رنز بنائے۔ جے پی ڈومینی چھتیس اور ڈیوڈ ملر تیس رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔

جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو تیئس رنز ہی بناسکی۔ سنگا کارا انتالیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ٹوٹسوبے اور مورنے مورکل نے دو دو وکٹیں لیں۔ اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی چھ اگست کو کھیلا جائے گا۔