سینٹ لوشیا (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیزنے بنگلہ دیش کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں دو سو چھیانوے رنز سے شکست دیکر دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔
سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیزنے دوسری اننگز دو سو آٹھ رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور دو سو انہتر رنز پر ڈیکلئیر کر دی۔ چندرپال نے ناقابل شکست سنچری اسکورکی جبکہ بلیک ووڈ چھیاسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
چار سو نواسی کے پہاڑجیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، تممیم اقبال، مومن الحق اور شمس الرحمن کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین میزبان بالرزکے سامنے مزاحمت نہ کرسکا۔ مہمان ٹیم ایک سوبانوے رنزپرہمت ہار گئی، تمیم اقبال نے چونسٹھ، شمس الرحمن نے انتالیس اورمومن الحق نے چھپن رنز اسکور کئے۔
سلیمان بین نے پانچ جبکہ جیروم ٹیلرنے تین کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ چندر پال کو مین آف دی میچ اور کریگ بارتھ ویٹ کومین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔