ولنگٹن (جیوڈیسک) دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 62 رنز بنا لیے۔ اس سے پہلے کیویز کی ٹیم پہلی اننگز میں 221 رنز بنا سکی۔
نیوزی لینڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کیویز ٹیم پہلی اننگز میں 221 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔ کین ولیمسن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ہمیش ردرفورڈ 37 رنز کی محدود اننگز کھیل کر پردیپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
سری لنکن ٹیم کی 29 رنز کے مجموعی سکور پر تین وکٹیں گرگئیں ۔ دیموتھ کرونا رتنے 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کوشل سلوا 5 جبکہ لاہیرو تھریمانے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔