دبئی (جیوڈیسک) سری لنکا نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی کے اسپورٹس سٹی میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکن قائد کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا، پہلا ٹیسٹ ڈرا کرنے کی وجہ سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ اس میچ میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
قومی ٹیم کے قائد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ارادہ تھا لیکن کھیل میں عمدہ کارکرگی کا مظاہرہ کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی عدنان اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دبئی کی وکٹ وقت گزرے گا وکٹ اسپنر کے لئے سازگار ہوتی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا