پورٹ آف اسپین (جیوڈیسک) کریگ بریدویٹ اور ڈیرن براوو کی شاندار سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 89 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پورٹ آف اسپین میں جاری میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے پہلی اننگز 1 وکٹ پر 6 رنز سے آگے بڑھائی، کریگ بریدویٹ اور ڈیرن براوو کی سنچریوں کی مدد سے ویسٹ انڈین ٹیم نے دن کے اختتام تک 5 وکٹ پر 310 رنز بنالئے۔
بریدویٹ 129 اور براوو 109 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، کرک ایڈورڈز بھی 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کو دوسرے دن کے اختتام تک کیویز پر 89 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔