دوسری جنگ عظیم پر ہالی ووڈ فلم ان بروکن کا نیا ٹریلر ریلیز

Unbroken

Unbroken

نیو یارک (جیوڈیسک) دوسری جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والی ہالی ووڈ فلم ان بروکن کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم پچیس دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

اینجلینا جولی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ان بروکن کی کہانی اولمپک رنر لیوئیس زیمپرینی کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے جسے پچپن میں جاپانی فورسز گرفتار کرلیتی ہے،لیوئیس قید سے اولمپک رنر کا سفر کس طرح طے کرتا ہے اور اسے کن مشکلات گذرنا پڑتا ہے،،،یہ سب اس ڈرامہ ایکشن فلم میں دکھایا گیا ہے،ایکشن اور ڈارمے سے بھرپور یہ فلم پچیس دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔