ایس ای سی پی کے قائم مقام چیئرمین سمیت 3افسران کیخلاف ایف آئی آر درج

SECP

SECP

ایس ای سی پی کے قائم مقام چیئرمین طاہر محمود سمیت تین سرکاری افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر تھانہ کہسارمیں ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مصطفے یوسف کی درخواست پر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں کمشنر ظفرعبداللہ اور ڈائریکٹر عابد حسین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ قائم مقام چیئرمین اور سینئر اہلکاروں نے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مصطفے کے ایس ای سی پی عمارت میں داخلے پر غیرقانونی طور پر پابندی عائد کی۔

واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مصطفے یوسف نے ایس ای سی پی کے قائم مقام چیئرمین طاہر محمود کی تقرری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے باوجود رانا مصطفے یوسف کے ایس ای سی پی میں داخلے پر پابندی بدستور عائد ہے۔ ایس ایچ او کہسار نے سیشن کورٹ کے حکم پر تینوں سرکاری اہلکاروں طاہر محمود، ظفرعبداللہ اور عابد حسین کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔