اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھر وال نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سیکرٹریز تجارت کی سطح پر 500 میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے پر بات چیت ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں نیپال کے قومی دن پر تقریب کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے متوقع وزیراعظم نوازشریف کے پاک بھارت تعلقات پر بیانات خوش آئند ہیں۔
امید ہے کہ دونوں ممالک کے وزرا اعظم رواں سال ملاقات کریں گے۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ویزا معاہدے کی ایک کے علاوہ تمام شقوں پر عمل درآمد ہوچکا ہے۔ آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ ایشو پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ملوث کسی شخص کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی۔