سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد سے یورپی یونین الیکشن مبصرین کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آفس میں یورپی یونین کے وفد نے مائیکل گیلر کی سربراہی میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد اور ممبران سے ملاقات کی۔ یورپی یونین کے وفد نے انتخابات دو ہزار تیرہ پر رپورٹ سیکریٹری الیکشن کمیشن کو پیش کی۔
زرائع کے مطابق مجموعی طور پر دو ہزار تیرہ کے انتخابات قابل تحسین تھے۔ یورپی یونین کے وفد نے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔