اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اشتیاق احمد خان کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سمری تیار کرلی گئی ہے۔ اشتیاق احمد خان کا کنٹریکٹ نومبر میں ختم ہورہا ہے، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن ارکان کا موقف ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے باعث سیکریٹری الیکشن کمیشن کا عہدے پر برقرار رہنا ضروری ہے۔
اس لیے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے الیکشن کمشنر سونو خان اور الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کو بھی ایک ایک سال کی توسیع دی جاچکی ہے۔