صوبائی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر احمد بلال کا تحصیل چونیاں کا دورہ

D.I.O

D.I.O

قصور ( محمد عمران سلفی سے) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر احمد بلال کا تحصیل چونیاں ضلع قصور کا دورہ ‘کارڈیک سنٹر ، گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز ، ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں کا معائنہ کیا اور سیکورٹی سمیت تمام طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شیخ محمد سلیم خالد ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسعود طارق ، ڈی ڈی ایچ او چونیاں ڈاکٹر نذیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد زاہد مان ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فاروق احمد چیمہ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ کارڈیک سنٹر ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز چونیاں کا دورہ کیا اور تمام سہولیات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز نے تمام طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات دی جائیں ۔گورنمنٹ ڈگری کالج دورہ کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی ۔ صوبائی سیکرٹری نے کالج کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی ، پینک بٹن ، سی سی ٹی وی کیمروں ، وینٹج پوائنٹ اور سیکورٹی کیلئے کئے گئے دیگر انتظامات کو چیک کیا ۔