سیکرٹری ہیلتھ نے ڈاکٹر عبدالرشید بھلر کو SMO رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی: سیکرٹری ہیلتھ نے ڈاکٹر عبدالرشید بھلر کو SMO رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، گزشتہ روز ڈاکٹر نذیر احمد کو بطور smo رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جسے سیکرٹری ہیلتھ و ڈی سی او قصور نے کینسل کر دیابتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نذیر کھڈیاں میں بد نامی ے جھڈے گاڑ چکا ہے، اور اس کے خلاف انٹی کرپشن میں انکواری بھی چک رہی ہے اور اس کے ناروا رویہ کی وجہ سے ایک لیڈی ڈینٹل ڈاکٹر نوکری چھوڑ چکی ہے۔

ڈاکٹر عبدالرشید بھلر اس سے قبل بھی مصطفی آباد میں ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں وہ اپنی ایمانداری اور فرض شناسی کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں،سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے اظہار مسرت، تفصیلات کے مطابق ، گزشتہ روز ڈاکٹر نذیر احمدکو بطورsmoرورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جسے سیکرٹری ہیلتھ و ڈی سی او قصور نے کینسل کر تے ہوئے سنیئر ڈاکٹر عبدالرشید بھلر کو smoرول ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔