بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری سکائونٹس میرپور ڈویژن زاہد عالم چوہدری کو تعلیمی خدمات پر صدارتی میڈل مل گیا صدارتی مڈل ملنے پر تعلیمی سیاسی اور سماجی حلقوں کی مبارکبادیں تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکائونٹس میرپور ڈویژن و سنیئر ٹیکنیکل ٹیچر گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن میرپور زاہد عالم چوہدری کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے صدر و چیف سکائوٹ پاکستان نے صدارتی میڈل میڈل آف میرٹ دیا زاہد عالم چوہدری کا تعلق بھمبر سے ہے صدارتی میڈل میڈل آف میرٹ ملنے پر آزاد کشمیر بالخصوص ضلع بھمبر کے تعلیمی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے زاہد عالم چوہدری کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی تعلیمی خدمات کو بھی سراہا۔