بھمبر کی خبریں 2/1/2014

ضلع بھمبر میں سال 2013 کے دوران کل 608 مقدمات درج ہوئے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھمبر میں سال 2013 کے دوران کل 608 مقدمات درج ہوئے جن میں قتل کے 21،منشیا ت کے 89، نا جا ئز اسلحہ کے29،ڈکیتی کے2،سرقہ بالجبر کے9نقب زنی کے18،سر قہ عا م کے26،مد١ا خلت کے61،ضرب شدید کے85،اغوا کے20جبکہ دیگر جرا ئم کے 216 مقدما ت در ج ہو ئے جبکہ ما ل مسرو قہ 15318680رو پے اور ٹر یفک چا لا ن 17716 ہو ئے تفصیلا ت کے مطا بق سال 2013 کے دورا ن ضلع بھمبر کے اندر بھمبر کے چارو ں تھا نو ں بھمبر ،علی بیگ ،بر نا لہ اورچوکی کے اندر مختلف مقدما ت کے کل 608 مقد ما ت درج ہو ئے جن کی تفصیل یو ں ہے کہ قتل کے 21،منشیا ت کے 89، نا جا ئز اسلحہ کے29،ڈکیتی کے2،سر قہ بالجبر کے9نقب زنی کے18،سر قہ عا م کے26،مدا خلت کے61،ضر ب شدید کے 85،اغوا کے 20 جبکہ دیگر جرا ئم کے216مقدما ت در ج ہو ئے جبکہ ما ل مسرو قہ 15318680 رو پے اور ٹر یفک چا لا ن 17716 ہو ئے جبکہ ضلع پو لیس بھمبر نے ما ل مسروقہ میں سے 10157680رو پے بر آمد کئے منشیا ت کے کیسز میں 2550 بو تل ،5کلو چرس ،500 گرا م ہیرو ن ، 180 گرا م افیو ن برآمد کی ناجا ئز اسلحہ میں 7کلاشنکو ف ،3عدد44بو ر بندو ق ،3عدد 7mmرا ئفل ،2 عدد 8mmرا ئفل، 1 عدد 222 بو ر ،34 عددپستو ل30 بور،6 فائیو شاٹر رائفل ،66 میگز ین اور 928 رو ند برآ مد کئے جبکہ 472اشتہا ری ملز ما ن کو گرفتا ر کیا جن میں تھا نو ں کے 167 اور عدا لتو ں کے295اشتہا ریو ں کو گر فتا ر کیا گیا جبکہ ٹر یفک نے 17716 چا لا ن کر کے 7739850 رو پے جر ما نہ وصول کیا۔
———————
——————-
سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق، سابق کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،سابق کو نسلر چوہدری جاوید اقبال، چو ہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی امتیاز تا ج ایڈووکیٹ ،صدر ڈسٹر کٹ با ر بھمبر را جہ مظہر اقبا ل ،PYO کے ایڈیشنل جنر ل سیکرٹر ی چوہدر ی خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ ،DSO چو ہدر ی کما ل سبحا نی ،جنر ل سیکرٹری صر اف یو نین چو ہدر ی محمد اکر م عر ف پپو جٹ ،صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل، پر نسپل انسٹیٹیو ٹ آف ایجو کیشن را جہ قمر اشفاق،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،نا صر شر یف بٹ اور طا رق یو تھ فورس کے چیئر مین چو ہدر ی فیصل جا و ید نے اپنے الگ الگ پیغا م میں پیپلزپا رٹی بر ٹن کے صدر چو ہدری محمد یو نس آف برو ٹی اور سینئر مدرس چو ہدر ی محمد ایو ب کی والد ہ محتر مہ کی اچا نک وفا ت پر گہر ے دکھ و غم کا اظہا ر کرتے ہو ئے مر حو مہ کے در جا ت کی بلندی کے لئے دعا ئے مغفر ت اور پسما ند گا ن کے لئے دعا صبر وجمیل کی ہے۔
———————
——————-
سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان ،سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق ،ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوا لقر نین ،سیکر ٹری اسمبلی چو ہد ری بشا رت حسین ،پیپلز پا رٹی کے نا ئب صدر ڈاکٹرانعام الحق چوہدر ی ،صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل ،سینئر نا ئب صدر نا صر شریف بٹ ،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یو سف ،ٹھیکیدا ر چو ہد ری محمد الیاس ،چو ہدر ی محمد سلیما ن درا ئیا ں ،چو ہدر ی تنو یر صا بت نے اپنے الگ الگ پیغا م میں اسلا م آبا د کے سینئر صحا فی بشا رت عبا سی کی والد ہ محتر مہ کی اچا نک وفات پرگہر ے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مہ کی رو ح کے ایصا ل ثو اب کے لئے فا تحہ خوا نی کی اللہ تعا لیٰ سے دعا کی کہ پسما ند گا ن کو صبرو جمیل عطا فر ما ئے۔
———————
——————-
سردار عدنان خورشید کا ڈپٹی کمشنر بھمبر تعینات ہونا خوش آئند ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سردار عدنان خورشید کا ڈپٹی کمشنر بھمبر تعینات ہونا خوش آئند ہے موصو ف انتہا ئی ایما ندا ر ،فر ض شنا س اور خدا دا د صلا حیتو ں کے ما لک ہیں ان کی ڈپٹی کمشنر تعینا تی سے بھمبر کے عو ام کے مسا ئل حل ہو نگے اورعا م غریب آدمی کو ریلیف جبکہ حکومت کی نیک نا می میںاضا فہ ہو گا ان خیا لا ت کا اظہا رسا بق کو نسلر چو ہدر ی جا وید اقبا ل ،چیئر مین طارق یو تھ فورس چو ہدر ی فیصل جاو ید نے اپنے مشتر کہ بیا ن کیا انہو ں نے کہا کہ مو صوف ایک اچھے اور قا بل انتظا می آفیسر ہیں بھمبر کے اندر بطور اسسٹنٹ کمشنر انہو ں نے اچھا وقت گزارا اور اپنی خداداد صلا حیتو ں کا لو ہا منو ایا اب انکا بطو ر ڈپٹی کمشنر بھمبر تعینا ت ہو نا خو ش آئند ہے انہو ں نے کہا کہ ہم حکومت آزاد کشمیر کا شکر یہ ادا کر تے ہیں جنہو ں نے بھمبر کے اندر ایک ایما ندا ر ،فر ض شنا س اور انسا ن دو ست آفیسر کو ڈپٹی کمشنر تعینا ت کیا ہے مو صوف بھمبر کے عوام کو بھر پو ر ریلیف فرا ہم کر نے کے سا تھ سا تھ حکومت کی نیک نا می میں بھی اضا فے کا با عث بنیں گے ہم انہیں بھمبر تعینا تی کی اور آمد پر خوش آمد ید کہتے ہیں اور اپنے تعاو ن کا بھر پو ر یقین دلاتے ہیں۔
———————
——————-
ضلع بھمبر کے اندر پرائمری اور جونیئر اساتذہ کی بھرتی میں شفافیت کو یقینی بنا کر محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کے درو زے بند کرے سیاسی مداخلت
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھمبر کے اندر پرائمری اور جونیئر اساتذہ کی بھرتی میں شفافیت کو یقینی بنا کر محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کے درو زے بند کرے سیاسی مداخلت ،سفارش اور رشوت سے ہٹ کر ہر ایک کو روز گا ر حا صل کرنے کا یکسا ں مو قع فرا ہم کئے جائے ضلع بھمبر کے اسا تذ ہ کو بھر تی میں اگر کو ئی سیا سی مدا خلت ہو ئی اور شفا فیت اور میر ٹ سے ہٹ کر کسی کی تقر ری کی گئی تو ہم شدید احتجا ج بلند کر یں گے عدا لت سمیت دیگر تما م فور مو ں پرصدا ئے احتجا ج بلند کر یں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر آزاد کشمیر کے معروف قا نو ن دان را جہ خا لد محمود ایڈووکیٹ ،چیئر مین ما نیٹر نگ کمیٹی کیپٹن خان ندیم احمد خا ن نے بھمبر میں میٹ دی پر یس میں اظہار خیا ل کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سا ل 2006میں سر دا ر عتیق احمد خا ن نے اپنی حکومت میں تعلیمی پیکج دیا تھا جس کے بعد سے لیکر اب تک پرا ئمری اور جو نیئر اسا تذ ہ کی تقر ری عمل میں نہ آسکی ان تما م آسا میو ں پر سیا سی بنیاد وں پر غیرمشروط اور عا رضی تقر ریا ں کر کے ہز ارو ں مستحق اور اعلیٰ تعلیم یا فتہ نو جو انو ں کے لئے روز گا ر کے دروا زے بند کئے گئے 2006سے لیکر اب تک سیا سی بنیادو ں پر غیر قانو نی طور پر بھرتی ہو نے والو ں کو تحفظ فرا ہم کر نے کی تین مر تبہ کو شش کی گئی جس کو ہم نے اپنی حکمت عملی سے نا کا م بنا یا عدا لتو ں سمیت تما م مجا ز فور مو ں پرسیا سی مداخلت ،سفا رش اور غیر قانو نی بھر تی کورکو انے کے لئے صدا ئے احتجا ج بلند کی اس مر تبہ ہم نے وزیر امو ر کشمیر کو تما م حا لا ت اور واقعا ت سے آگا ہ کیا جنہو ں نے چیف سیکرٹر ی کو ہدا یت کرکے پرائمر ی اور جو نیئر اساتذ ہ کی بھرتی کو صا ف اور شفا ف بنا نے کے لئے میر ٹ اور طر یقہ کا ر طے کیا جس میں اسنا د اور ڈگر یو ں نمبرا ت رکھے گئے اور سا تھ ہی انٹرو یو کے15نمبرا ت رکھے گئے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہم نے انٹرو یو کے15نمبرا ت میں سیا سی مدا خلت سے پا ک رکھنے صا ف شفا ف اور میرٹ کو یقینی بنا نے کے لئے ڈپٹی کمشنر بھمبر ،ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر مر دا نہ اور ڈسٹر کٹ ایجو کیشن زنا نہ سے الگ الگ ملا قا ت کی ہے اور اسا تذ ہ کی بھر تیو ں کو صاف شفا ف اور میرٹ پر یقینی بنا نے کی در خواست کی ہے انہو ں نے کہا کہ ہم وزیر امو ر کشمیر چیف سیکر ٹر ی کا شکر یہ اداکرتے ہیں جنہو ں نے ہمیں شکا یت کا ازا لہ کر تے ہو ئے سیا سی مدا خلت سے پا ک کمیٹیا ں بنا نے میں اپنا رو ل اداکیا ہے اب ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر ،وزیر تعلیم اورسیکر ٹر ی تعلیم سے مطا لبہ اور اپیل کرتے ہیں کہ وہ محکمہ تعلیم کے اندر سیا سی مدا خلت نہ کر کے اپنا اچھا معا شرتی اور انتظا می رو ل کر تے ہو ئے حکومت کی نیک نا می میں اضا فے کا با عث بننے اورعام اور غریب لو گو ں کو محکمہ تعلیم بھی روز گار حا صل کر نے کا موقع دیں۔
———————
——————-
پیپلز پارٹی سٹی بھمبر کے صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ کی قیادت میں بھو تو سیال کے وفد کی ڈپٹی کمشنر بھمبر سے ملاقات
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی سٹی بھمبر کے صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ کی قیادت میں بھو تو سیال کے وفد کی ڈپٹی کمشنر بھمبر سے ملاقات بھمبر سما ہنی رو ڈ کی تعمیر کے دورا ن بھو تو سیا ل کو نظر انداز کر نے پر شدیداحتجا ج ریکا رڈ کروایا وفد نے ڈپٹی کمشنر کو بتا یا کہ سڑ ک کے کنا رو ں پر پختہ نالیاں اور پا نی کی نکا سی کے لئے پختہ پلیا ں تعمیر کی جا ئیں اور با رش کی صورت میں ہو نے وا لے نقصا نا ت سے بھی آگا ہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے وفد کو یقین دھا نی کرو ائی کہ میں اور ایکسین شاہرا ت خو د بھو تو سیا ل جا کر موقع دیکھیں گے اور آپ کی جا ئز شکا یا ت کا ازا لہ کر یں گے وفد میںڈا کٹر ظفر اقبا ل چو ہدر ی ،چو ہدر ی محمد اشرف ،ما سٹر چنن دین چو ہدر ی مز مل سمیت دیگر بھی شا مل تھے۔
———————
——————-
ٹائنز کمپنی پاکستان اور آزاد کشمیر لاکھوں بے روزگار لوگوں کو روزگار کا سنہری موقع فراہم کر رہی ہے
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ٹائنز کمپنی پاکستان اور آزاد کشمیر لاکھوں بے روزگار لوگوں کو روزگار کا سنہری موقع فراہم کر رہی ہے ٹا ئنز کمپنی کے زریعے کم روپو ں اور کم وقت میں زیا دہ سے زیا دہ فا ئد ہ اٹھایا جا سکتا ہے بہتر مستقبل اور بہترروزگا ر کے لئے لو گ ٹا ئنز کمپنی کو جا ئن کر یں ان خیا لا ت کا اظہا ر آزاد کشمیر کے پہلے کا ر حا صل کر نے وا لے نو جو ان سید سجا د کا ظمی نے بھمبر میں ٹا ئنز انٹر نیشنل کے ممبرا ن سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ٹا ئنز ملٹی انٹرنیشنل کمپنی ہے جو ہر ایک کو بہتر روز گا ر فرا ہم کر نے کی کوشش کر رہی ہے غر یب لو گو ں کو ان کی محنت کے صلے میں ہز ارو ں رو پے کما نے کا مو قع فرا ہم کر رہی ہے پڑ ھے لکھے اور بے رو زگا ر لو گ آگے بڑ ھیں اور اپنی صلا حیتو ں کو برو ئے کا ر لا کر اپنی اور ملکی معشیت کو بہتر بنا ئیں انہو ں نے کہا کہ اگر ملک کے عا م آدمی کے معا شی حا لا ت بہتر ہو نگے تو ملکی معیشت بہتر ہو گی انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لو گ بڑ ے با صلا حیت اور محنتی ہیں آزاد کشمیر کے مر د اورخوا تین ٹا ئنز کمپنی کو جا ئن کر کے اپنی صلا حیتو ں کو بروئے کا ر لا کر اپنے مستقبل کو بہتر بنا ئیں اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کو بھی معاشی فائدہ دیتے ہوئے ٹائنز کا حصہ بنائیں۔