واشنگٹں (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے محکمہ داخلہ کے قملدان کے لیے عبوری وزیر ڈیوڈ برن ہارڈ کا نام تجویز کیا ہے۔
ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ برن ہارڈ نے اپنی ذمے داریاں انتہائی خوش اسلوبی سے ادا کی ہیں لہذا میں ان کا نام باقاعدہ طور پر سیکریٹری داخلہ کے لیے تجویز کرتا ہوں۔
49 سال برن ہارڈ گزشتہ سال کے آخر میں سابق سیکریٹری داخلہ ریان زنک کی جگہ عبوری طور پر عہدہ سنبھال چکے تھے جو کہ اس سے پیشتر قانونی مشیر بھی رہ چکے ہیں۔