چکوال : سیکرٹری یوتھ PTI شمالی پنجاب چوہدری محسن حسن خان کے تعاون سے ڈھڈیال گائوں میں بابا اسحاق شاہ نوری کے دربار سے ملحقہ بن کو خوبصورت سٹیڈیم میں تبدیل کر دیا جو اب ہر کھیل کے لئے استعمال ہو گا۔
ماہِ رمضان میں اس پہلے بابا اسحاق شاہ نوری فلڈ لائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاع سینئر نائب صدر شمالی پنجاب اور ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کیا اور فائنل کے مہمانِ خصوصی بھی وہی تھے۔
اس موقع پر نائب صدر شمالی پنجاب سید رفعت زیدی،ڈسٹرکٹ صدر چکوال سردار منصور حیات ٹمن،تحصیل صدرچکوال راجہ طارق افضل کالس ،سیکرٹری یوتھ شمالی پنجاب چوہدری محسن حسن خان،نائب صدر ڈسٹرکٹ چکوال محترمہ فوزیہ بہرام،ممبر یوتھ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری احسن زاہداور ملک فدا حسین نے خصوصی شرکت کی۔ڈھڈیال مرکز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ جیت لیا اور 50000 کاانعام وصول کیا۔اس موقع پرہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی اور PTI کے نوجوان رہنما کی اس کاوش کو سراہا۔