کراچی: نیشنل بینک اسپو رٹس کمپلیکس کلفٹن پر جاری نیشنل بینک انٹرگروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹورنامنٹ کی مقبول ٹیم SMD اسمیشیرز نے باآسانی FCD کنگ کو 9وکٹوں سے ہرادیا ۔اس میچ کی خصویت SMD کے راونڈرعلیم خان موسی کی شاندار کا رکردگی تھی علیم موسی نے بیٹنگ میں 24گیندوں مٰیں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 52 رنز ناٹ آوٹ اسکورکیا جبکہ بولنگ میں 2 وکیٹں حاصل کی FCD کنگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے ندیم خان نے 34 محمدعالم نے 18 اور زیشان وکیل نے 16 رنز اسکورکئے SMD کی جانب سے علیم موسی نے 21 رنز کے عوض 2 جبکہ کپتان سعید آزاد ، محمدانیس ، فصیح الرحمن نے 2-2 جبکہ عرفان الدین اور پرویزاقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں SMD نے مطلوبہ اسکور باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر نویں اوورز میں پورا کرلیا۔
علیم موسی نے 52 رنز ناٹ آوٹ اور خالد پراچہ نے 21 رنز بنائے محمدعاصم نے 21 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی اس میچ کے امپائر اخترقریشی اور واصف جمال تے جبکہ اسکوررایس افرسیاب نے کی قبل ازین میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف NBP ایس ایم ڈی کے سربراہ اویس اسد خان سے کرایا گیا اس موقع پر انور موٹن، غلام محمدخان ، عظمت اللہ خان اور دیگر موجود تھے دین اثناحکومت سند ھ کے سیکریٹری کھیل محمدراشد نے ایک پعغام میں اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اویس اسد خان چیرمین ٹورنامنٹ کیمٹی کو دلی مبارک باد دی ہے۔
کہا ہے کہ حکومت سندھ اس ٹورنامنٹ پر جس میں ملک بھر کے نیشنل بینک کے افسران حصہ لے رہے ہیں اس سے کراچی کے عوام کو ایک بہترین صحت مند تفریح میسر آئی ہے اور اس ٹورنا منٹ کے شاندار انتظامات کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے محمدراشد نے ٹورنامنٹ کی بہترین میڈیاکوریج پر غلام محمدخان ، عظمت اللہ خان کی خدمات کو بھی سراہا اور اپنی اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔