اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ پارلیمانی لیڈر شپ فوجی عدالتوں کے مسئلہ پر ابہام پیدا نہ کرے، دہشت گردی کی عدالتوں کے سیاسی استعمال نے فوجی عدالتوں کی ضرورت پیدا کی۔
فوجی اقتدار کا حصہ بننے والوں کو فوجی عدالتوں پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔ وہ گزشتہ روزعوامی تحریک اسلام آباد کے نو منتخب ضلعی صدر ابرار رضا، ضلعی جنرل سیکرٹری اشتیاق میر سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں جو ظلم ہوا اور انصاف نہ ملنا اس سے بڑا ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ طاقت کے وحشیانہ استعمال سے انتہائی رویے جنم لیتے ہیں۔