فرقہ وارانہ دہشت گردی فوری بند کی جائے، مولانا سید شاکر حسین زیدی

کراچی: عزاداری سید امام حسین کو بند کرنے کے خواب دیکھنے والے اسلام کے دشمن ہیں وقت کا اہم تقاضہ ہے کہ ملک میں فوری طور پر فرقہ وارانہ دہشت گردی بند کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار خطیب اہلبیت مولانا سید شاکر حسین زیدی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں خراب حالات کا ذمے دار تکفیری ٹولا ہے ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہاہے اور طاغوتی طاقتیں فرقہ وارنہ دہشت گردی کو ہوا دے کر پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔

سانحہ راولپنڈی کی جوڈیشنل انکوائری کرانے کے ساتھ واقع میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جانی چاہیئے۔مولانا سید شاکر حسین زیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔