سندھ (جیوڈیسک) گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازشیں ناکام بنا دیں گے، عوام بھی ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔
گورنر سندھ عشرت العباد کی سربراہی میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام کا اجلاس ہوا جس میں مفتی منیب الرحمن، مولانا مرزا یوسف حسین، علامہ سید وقار حسین، مولانا حسین مسعودی، مولانا دیدار علی جلبانی، سید وحید الحسن، مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی، حاجی حنیف طیب سمیت دیگر علماکرام نے شرکت کی۔
ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری اطلاعات سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ علما کرام کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ واریت نہیں دہشت گردی ہے جو سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔