کپڑے کی ملز، دفتر اور گھر میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) مانگا روڈ پرکپڑے کی ملز میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں کا سامان جل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح عامر فیاض کی ملز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند سیکنڈ میں پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، ہنگامی سائرن بجا کر 5 سو مزدوروں کو باہر نکالا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بوائلر سیکشن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ اسکے علاوہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں ایک پلازہ میں ٹرانسپورٹ کے دفترجبکہ مریم کالونی کے ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا۔