کسی شعبے میں زوال کے بعد مایوسی کے سائے مزید گہرے ہوتے چلے جاتے ہیں: ندیم بیگ

Nadeem Baig

Nadeem Baig

لاہور (جیوڈیسک) سینئر اداکارہ ندیم بیگ نے کہا ہے کہ زوال کسی بھی شعبے میں آ سکتا ہے لیکن اگر اس سے مایوس اور ہمت ہاردی جائے تو اسکے سائے مزید گہرے ہوتے چلے جاتے ہیں، میں ہرگز یہ نہیں کہوں گا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری آئی سی یو میں پڑی ہے بلکہ یہ تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور انشا اللہ اچھے دن ضرور آئیں گے۔

ہمیں انڈسٹری کی بحالی کے لئے انفرادی اور اجتماعی دونوں طرح کی کوششیں درکار ہیں۔ اور انہیں بروئے کار لا کر ہم مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔ فلم اندسٹری سے وابستہ لوگوں کو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور مخالفت میں بیان بازی کا سلسلہ روک کر اسکی ترقی کے لئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھنا ہو گا۔

میرا ایمان ہے کہ اتفاق میں برکت ہے اور اگر ہم کسی بھی پراجیکٹ میں ایک دوسرے کی مشاورت لینا شروع کر دیں تو سالوں کے نتائج مہینوں میں حاصل کئے جا سکتے ہیں۔