سیکٹرایچ 16،آئی 17 کے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

PROTEST

PROTEST

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایکشن کمیٹی سیکٹر ایچ سولہ، آئی سترہ کے متاثرین نے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سی ڈی اے شعبہ لینڈ کے ڈائریکٹر، تحصیلدار سمیت دیگر ملزموں کو گرفتار کرکے ہمارے 20 کروڑ روپے واپس دلوائے جائیں۔ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں حاجی ملک مظہر حسین، ملک وحید، ملک گل نواز، مائرشاہد، حاجی ملک منیر اور دیگر نے ایف ایٹ ضلع کچہری میں مظاہرہ کیا اس موقع پر ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے ملازم ذوالفقار اور آئی ایٹ پراپرٹی ڈیلر غلام سرور گوندل کو عدالت میں پیش کیا تھا

اس موقع پر مظاہرین نے ملزموں اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر لینڈندیم ریڈو، تحصیلدار یاسرشاہ، پٹواری راشد اور غضنفر کو معطل کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور متاثرین کے معاوضہ مالیت 20 کروڑ روپے جلد دلوائے جائیں، انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے کرپٹ افسروں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔