مظفر آباد (جیوڈیسک) ڈپٹی کمشنر حویلی کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ صبح دس بجے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں غلام محمد نامی شخص زخمی ہوگیا جس کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی افواج کی جوابی فائرنگ سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔