اپنے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ملک سے جہالت کا خاتمہ اور علم کے فروغ کے ساتھ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے جد وجہد کررہی ہے ملک سے جاگیردرانہ وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے ملک میں یکساں نظام کا قیام اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا کر ہی پاکستان میں ترقی اور خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چائنہ انٹر نیشنل ایجوکیشنل اینڈ میڈیکل فائونڈیشن کے زیر اہتمام تعلیم ،صحت ،کھیل اور سماجی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین نیشنل پیس کمیٹی حکومت پاکستان سید ایاز ظہیر ہاشمی ،سعید عالم ،ڈاکٹر روبینہ ہماء ،ڈاکٹر محبوب حسن نظامی ،حاجی عبدالغفار ،ڈاکٹر وحید احمد اور دیگر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مزید کہاکہ اپنے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیکر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں قوم ایسے سپوتوں پر ناز کرتی ہے جو اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے انہوں نے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی اور اُن کے خدمات کے اعتراف میں تقریب کے انعقاد پر چائنہ فائونڈیشن کومبارکباد پیش کی۔

تقریب کے اختتام پر شہر کی ممتاز سیاسی ،سماجی ،تعلیم ،صحت اور کھیل میں نمایان خدمات انجام دینے والی شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔