لاہور (جیوڈیسک) اداکار جاوید شیخ نے کہاہے کہ ہرشعبے میں عروج اورزوال ساتھ ساتھ ہے۔فلم انڈسٹری پر زوال کے دن ختم ہو رہے ہیں۔ کامیابی اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے جس میں نہ صرف معیاری فلمیں بنیں گی بلکہ باصلاحیت نوجوان تکنیک کار اور فنکار بھی کثیر تعداد میں منظر عام پر آئیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کاآغاز سینما گھروں سے ہوا ہے۔ ملک بھر میں تیزی سے سینما گھر تعمیر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے فلم بینی کا کلچرایک بار پھر فروغ پا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی میں درجنو ں کی تعداد میں نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں اور پراڈکشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونے میں ایک سے دو سال کاعرصہ لگے گا۔